رمضان المبارک سے پہلے ہی کھجور مہنگی، کتنے سو روپے کلو سے کتنے ہزار روپے کلو تک پہنچ گئی؟

کراچی (آئی این پی)رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی کھجور مہنگی ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔کراچی کے بازاروں میں رمضان سے قبل کھجور کی قیمتیں بڑھ گئیں۔۔ اچھی کھجور 500 روپے سے لیکر 2 ہزار 800 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

مارکیٹ میں ایران کی زاہدی کھجور 400 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ ایران کی ربی کھجور550 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ایران کی مضافاتی کھجور 400 سے 550 روپے کلو جبکہ اجوا کھجور2800روپے تک میں فروخت ہونے لگی۔

close