کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں طلبا سے شرمناک سوال ۔۔۔ملک بھر میں شدید غم و غصہ،لیکچرار کو معطل کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں طلبا سے شرمناک سوال پرملک بھر میں شدید غم و غصہ پھیل گیا،لیکچرار کو معطل کردیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے طلباءسے پوچھے جانے والے سوال کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ امتحان میں ایک پیراگراف کی صورت میں منظر پیش کیا گیا اور طلباءسے کہا گیا کہ اس حوالے سے اپنی سوچ پر مبنی تحریرلکھیں اور ساتھ نتیجہ بھی اخذکریں ، اس کا جواب 400 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے ۔انتہائی فحش سوال میں پوچھا گیا کہ

بہن اور بھائی فرانس میں چھٹیاں منا رہے تھے کہ ایک رات وہ اکیلے تھے اور انہوں نے آپس میں تعلق قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس تعلق کو انہوں نے اپنی ساری زندگی راز رکھنے اور دوبارہ ایسانہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ آپ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں اور کیا ان کیلئے ایسا کرنا ٹھیک تھا ؟مثالوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیں ۔دوسری جانب یونیورسٹی کی جانب سے چار اور پانچ دسمبر کو امتحان میں پوچھے گئے سوال پر انکوائری رپورٹ 19 جنوری 2023 کو وزارت بھجوائی گئی جس میں ساری ذمہ داری ایک لیکچرار پرعائد کی گئی اور کہا گیا کہ اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیاہے جبکہ اسے بلیک لسٹ بھی کر دیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں