اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر غصے میں آگئے۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے ایک سیشن میں اُن سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے دور میں لگژری گاڑیاں وزرا کیلئے آتی رہیں۔
پ نے کیوں نہیں روکا؟ مفتاح اسماعیل الزام لگانے پر غصے میں آگئے اور جواب دیا کہ کونسی بی ایم ڈبلیو کی بات کر رہے ہیں؟ میں نے کوئی لگژری گاڑی نہیں لی، لوگ جھوٹے الزام لگاتے ہیں جس کی وجہ سے جیل جاناپڑتاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے بات کرنے دیں اپنی وزارت میں پیٹرول بھی خود خریدتا تھا۔ مفتاح اسماعیل کی ویڈیو ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ جاری کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں