لاہور (پی این آئی) جیل بھرو تحریک، پنجاب حکومت نے میانوالی اور ڈی جی خان جیل حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سمیت دیگرحکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن اور رہنما قانون کے خلاف جائیں تو گرفتار کیا جائے گا۔حکومت نے رضاکارانہ گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نگران حکومت نے میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کے جیل حکام کو الرٹ رہنے اور امن و امان کی صورت حال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات کی۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما قانون کے خلاف گئے تو گرفتار کیا جائے گا۔
حکومت نے میانوالی اور ڈی جی خان کے جیل حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر اداروں سربراہان شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں