لاہور (پی این آئی) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئینی طور پر عارف علوی انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار رکھتے ہیں ، صدر مملکت کل الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی دیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور عمران خان سے ملاقات کرنے آیا ہوں، یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اگر عمران خان چاہے گا تو 22تاریخ کو پہلی گرفتاری میں دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو بحران میں دھکیل کر
عزت نہیں کمائی، صوبوں اور مرکز میں انتخابات اکٹھے ہوں گے ، ملکی سیاست کا فیصلہ 30اپریل تک ہوجائے گا، 30اپریل سے پہلے اس ملک میں کوئی بڑا حادثہ ہوگیا تو مجھے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے، میں چوروں اور ڈاکوں کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا، یہ مجھے کراچی لے جانا چاہتے ہیں، میں ارشد شریف نہیں شیخ رشید ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے کہا یہ میری حکومت نہیں، جرات کریں اور بتائیں یہ آپ کی نہیں تو پھر کس کی حکومت ہے؟ ان کو 5روپے دینے کیلئے
کوئی تیار نہیں، یہ زبردستی ترکی جاتے ہیں، آئی ایم ایف ان سے مطمئن نہیں ، ان کو پتہ ہے یہ چور ہیں، جہاں مرضی لے جا میں تمہاری سیاست کو نیست ونابود کردوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اداروں کا امیج بہتر چاہتا ہوں، آدھا سامان میں جیل چھوڑ آیا ہوں، سپاہیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے دو کمبل دیئے، میرے ساتھ جو 16دن ہوا ،میں معاف کرتا ہوں، پاکستان کو اللہ کے بعد سپریم کورٹ بچا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں