صبح صبح افسوسناک حادثہ، ہلاکتیں اور متعدد افراد زخمی

عمرکوٹ (پی این آئی)صبح صبح افسوسناک حادثہ، ہلاکتیں اور متعدد افراد زخمی۔۔ عمر کوٹ میں تیز رفتار کار نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے سبب اس وقت پیش آیا جب درگاہ نمانو شاہ کے قریب تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہونے والی کار نے رکشے کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر 10 کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

close