فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پی ڈی ایم حکومت کی شکایت لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی ہے۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی سفیر اور سینئر سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ہے، جو اچھی رہی۔فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاص طور پر بات ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکی حکام کو حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف قوانین کے غلط استعمال پر تحفظات بتائے۔

امریکی حکام کو بتایا کہ حکومت انسداد دہشتگردی اور بلاسفیمی قوانین کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اس پر پی ٹی آئی کے مؤقف پر بھی گفتگو ہوئی، ایسی ملاقاتیں برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کی خواہش اور عوامی فلاح کا حصہ ہیں۔۔۔

close