لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وائرل ہونیوالی آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی،گفتگو ٹیپ کرکے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد خاں بھٹی 10روز سے لاپتہ ہیں، آڈیو میں اس حوالے سے وکیل سے بات کررہا ہوں جیسے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمے بنا کر جیل میں ڈالنا چاہتی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم رانا ثنااللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،جلد ہی انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں