ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرا خزانہ کے ساتھ لیک آڈیو کے معاملے کی ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے اجازت مانگ لی ہے، سابق وفاقی وزیر خزانہ کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی، وہ قومی مفادات اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، واضح رہے وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close