ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات کی تاریخ کا علان کر دیا گیا

راولپنڈی ( آئی این پی )ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات 25فروری کو ہوں گے,سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24 کے انعقاد کے لئے سینئر وکیل شیخ محمد یعقوب کی سربراہی میں 16 رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا۔ سینئر وکیل شیخ محمد یعقوب کی سربراہی میں قائم 16رکنی الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کا اجرا 13 فروری کو ہوگا کاغذات وصولی، اعتراضات، سکروٹنی اور کاغذات واپسی14فروری ,جب کہ امیدواروں کی عبوری فہرست 15 فروری کو آویزاں کی جائے گی ,

امیدواروں کے خلاف اپیلیں 16فروری کو دائر کی جاسکیں گی, اپیلوں کی سماعت کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 17فروری کو آویزاں کی جائے گی,پولنگ کے لئے 25فروریکا انتخاب کیاگیا پولنگ صبح 9 بجے سے لے کر سہ پہر4بجے تک جاری رہے گی,دوسری جانب الیکشن بورڈ کی معاونت کے لئے 13رکنی معاون کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

close