لاہور(پی این آئی) پنجاب میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم آنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا ۔زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کارکنوں نے عدلیہ کے حق میں نعرے بازی کی ،کارکنوں نے ”انصاف کی پہچان جسٹس حسن جواد“ کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب میں 90روز کے اندر الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں