عہدے سے ہٹائے گئے سابق آئی جی خیبرپختونخوا نے بھی خاموشی توڑ دی

پشاور(پی این آئی)سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ ایسا نہ سمجھا جائے کہ سانحہ پولیس لائنز کی وجہ میرا تبادلہ ہوا۔سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی چیف سیکریٹری اور آئی جی کو تبدیل کیاگیا۔معظم جاہ انصاری نے کہاکہ وہ کسی وجوہات کی بنا پر یہاں سے نہیں جارہے، تقرری و تبادلے سے تعلقات ختم نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے ان کی جگہ اختر حیات گنڈاپور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں