اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاہے کہ ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کر دیا جس دن اپنا ووٹ باجوہ کو ایکسٹینشن کیلئے دیا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر) صفدر کا کہناتھا کہ وفاداری تبدیل نہیں کرنی چاہیے۔
جس کے ساتھ ہو اس کے ساتھ کھڑے رہو، گرم پانی ہے یا ٹھنڈا، جیل ہو ، ایڈیالہ ہو یا نیب جس کے ساتھ کھڑے ہو کھڑے رہو۔ یہ کیا بات ہوئی جیتو تم عمران کے ٹکٹ پر ، تمہیں جہاں اقتدار نظر آئے ادھر آ جاؤ، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بہت مضبوط تھا ۔ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کر دیا جس دن اپنا ووٹ باجوہ کو ایکسٹینشن کیلئے دیا، ووٹ کو عزت دو کا نظریہ اب نہیں چلے گا ہم نے اسے دفنا دیاہے ،مائنس پرویز رشید جس نے بھی ایکسٹینشن کیلئے ووٹ دیا وہ مجرم ہے ۔یہ کوئی بات ہے آپ لیڈر کے سامنے کھڑے نہ ہوں، سارے لالچی ہو ں کہ ٹکٹ مل جائے ، چاپلوسیاں کر لیں ۔صحافی کے اس سوال پر کہ” کیا میاں صاحب کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ ایکسٹینشن کیلئے ووٹ دیں؟”کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ میاں صاحب کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ کوئی شخص ہے جس نے نوازشریف کو ورغلایا ، نوازشریف کو بتانا چاہیے کہ کس نے یہ غلط فیصلہ کروایا ،نوازشریف سے جھوٹ بولا گیا فراڈ کیا گیا ، حالانکہ نوازشریف نے للکارا تھا۔ اگر حکومت نہ لیتے تو ملک سری لنکا بن جاتا صوبائی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں ، ملک کے حالات ایسے نہیں اربوں روپے الیکشن پر لگیں گے ، میں کہتاہوں کہ الیکشن اکٹھے سال 2025 میں کرائیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں