اسلام آباد (پی این آئی) لاہور لائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی 43 نشستوں پر ضمنی انتخابات روکنے کا حکم جاری کر دیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا لہذا قومی اسمبلی کے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد نہ کروایا جائے۔جسٹس شاہد کریم کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹی فکیشن معطل کیا جاتا ہے،
درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا،فریقین تحریری جواب داخل کروائیں، درخواست کی آئندہ سماعت 7 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں