آرمی چیف کے دورہ امریکا کی افواہیں، آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا کی باتیں افواہیں ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 فروری سے 10 فروری تک سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا کی باتیں افواہیں ہیں، سوشل میڈیا پر قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا (یوایس اے) کا دورہ کررہے ہیں، جبکہ واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 فروری سے 10 فروری تک سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ میں 5 ویں پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے گئے ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ممالک میں فوجی تعاون کیلئے سال میں 2 بار ہوتی ہے۔ اس کانفرنس میں 2016 سے عسکری قیادت شرکت کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close