اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے صحت سہولت کارڈ کا تمام ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق صحت سہولت کارڈ کا تمام ریکارڈ ڈیٹا اکانٹس سیکشن سے چوری ہوا۔
وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق کارڈ کے تحت کیا کیا ادائیگیاں کی گئیں، اب اس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔دواں اور طبی آلات کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی خرد برد کا خدشہ ہے۔ پچھلے سال پمز اسپتال میں 11 ہزار مریضوں کا علاج صحت سہولت کارڈ کے ذریعے کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں