لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل کروانے کے لیے جنوبی وزیرستان کے 2 پیشہ ور قاتلوں کو ٹاسک دیا گیا ہے اور اس مقصدکے لیے رقم بھی فراہم کردی گئی ہے۔
لاہور میں تحریک انصاف کے ترجمانوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کاکہنا تھا کہ حسین حقانی اور دیگر افراد نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر امریکہ میں میرے خلاف لابنگ کی، جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینا بڑی غلطی تھی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ عوام نے رجیم چینج کے فیصلے کو مسترد کیااور سڑکوں پر آگئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جس طرح کی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، ان حالات میں لگتا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں