سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا جسد خاکی کراچی پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا جسد خاکی لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔پرویز مشرف کی میت کو لانے والے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا، دبئی سے آنے والے طیارے کا کال سائن ایم ایل ایم 567 تھا۔

خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئی ہیں۔پرویز مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئی۔جیو نیوز کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

close