حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعت جس نے پرویز مشرف کی تدفین شان سے کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی کراچی آیا تو شان سے تدفین کریں گے۔

کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ آج شب غم ہے پاکستان کے محسن پرویزمشرف انتقال کرگئے، آمر ہوتے ہوئے بھی پرویزمشرف نے بنیادی جمہوریت کا بہترین نظام دیا اور آزاد میڈیا کی بنیادرکھی۔انہوں نے کہا کہ متعصب عدالت نے نامناسب کلمات کہے تو پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے پورا کراچی باہرآگیا۔ خالد مقبول صدیقی نے اعلان کیا کہ پرویز مشرف کا جسد خاکی کراچی آیا تو شان سے ان کی تدفین کریں گے۔خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close