وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کیوں نہ کی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے نکاح پر شرکت کیوں نہ کی ، وجہ سامنے آگئی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے وزیراعظم کی طرف سے موصول ہونے والا لیٹر شیئر کیا اور کہا ہے میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، انہوں نے میری بیٹی کیلئے دعائوں کا پیغام بھیجا ۔

وزیر اعظم نے شاہد آفریدی کی جانب سے نکاح میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے باعث نکاح میں شرکت نہ کر سکا ۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے لیکن میری دعائیں آپ کی بیٹی اور داماد کیساتھ ہیں ، اللہ پاک انہیں خوشیاں عطا فرمائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close