پی ٹی آئی سے منسلک شخصیت کے ڈیرے پر پنجاب پولیس کا چھاپہ، کتنی گرفتاریاں عمل میں آئیں؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھائی خالد گجر کے ڈیرے پر پنجاب پولیس نے چھاپا مارا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپے میں چار سے پانچ ملازموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق شبیر گجر اور خالد گجر کے خلاف مقدمہ درج ہے، مقدمہ نجی سوسائٹی کے لینڈ سیکیورٹی منیجر نے درج کروایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق نجی سوسائٹی نے ایک شخص سے زمین خریدی، زمین کی نشاندہی کروانے گئے تو گجر برادری کے افراد نے حملہ کر دیا۔

ایف آئی آر کے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے نجی سوسائٹی کا گارڈ جنید خان زخمی ہوا، ملزمان کے تشدد سے بھی تین افراد زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close