دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ، کتنے دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے؟ بڑی خبر

راولپنڈی(پی این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ، پاک فوج ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر کاربند ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close