مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار سے ناراضی کے سوال پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اسحاق ڈار سے کوئی ناراضی نہیں، اسحاق ڈار نے میری پالیسیز اور صلاحیتوں پرسوال اٹھائےتھے، ان کا جواب دے رہا ہوں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی کے(ن )لیگ چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی نےکہاوہ (ن )لیگ چھوڑیں گے تو گھر جائیں گے، شاہدخاقان نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین اگر فروری میں آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ توڑتے تو حالات قابو میں رہتے۔ عمران خان دورحکومت میں ڈالر روک کر رکھنا غلطی تھی اس لئے ڈالر کی قیمت آج بلندترین سطح پر ہے۔

close