جیل سے رہائی کے بعد فواد چوہدری اینکر پرسن کاشف عباسی کے پروگرام میں رو پڑے، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری رہائی کے بعد ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں وہ اپنے بچوں کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔فواد چوہدری نے کاشف عباسی کے پروگرام میں شرکت کی۔

اس دوران ان سے جب گرفتاری کے بعد بچوں کے ری ایکشن کے حوالے سے پوچھا گیا تو بے اختیار ان کا گلا رندھ گیا اور وہ بات بھی نہ کرپائے، اس موقع پر کاشف عباسی نے خود ہی اپنے سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری کی ڈھارس بندھائی۔ کاشف عباسی نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ بچے جب جیل میں ملنے آئے تو آپ کا کیا ردعمل تھا؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ بہت برا لگا ،تنہائی میں بچوں کی یاد آتی تھی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پڑجاتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کاشف عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چلیں چھوڑیں، یہ وقت بھی گزر ہی گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close