معجزہ ہو گیا، تانڈہ ڈیم سے 5 طلبا کو زندہ نکال لیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی)تانڈہ ڈیم سے 5 طلبا کو زندہ نکال لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں آرمی انجینئرز اور ایس ایس جی کے غوطہ خور شریک ہیں۔تانڈہ ڈیم میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن 72 گھنٹوں سے جاری ہے، آپریشن میں 51 طلبا اور اساتذہ کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈیم سے زندہ نکالے گئے 5 طلبا کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایک لاپتہ شخص کی تانڈہ ڈیم میں تلاش جاری ہے۔

close