فواد چوہدری کی ضمانت، عدالت نے الیکشن کمیشن کا مؤقف مسترد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکلاء کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکلاء نے عدالت سے پرسوں تک کا وقت مانگ لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے پرسوں تک کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آج 12 بجے پراسیکیوٹر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔۔۔۔

close