لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات آج (منگل ) طلب کر لیں ۔ عدالت عالیہ میں جسٹس طارق سلیم نے فواد چوہدری کے قریبی عزیز نبیل شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ، نیب ، ایف آی اے اور تمام آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ، خدشہ ہے کہ اس طرح کے دیگر مقدمات بھی درج کیے گے ہیں ،مقدمات کا مقصد فواد چوہدری کی بار بار گرفتاری ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت نیب ، ایف آی اے اور تمام آی جیز سے فواد چوہدری کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرے اور فواد چوہدری کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکے ۔عدالت نے درخواست پر سماعت آج (منگل ) تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں