ڈائریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کر لی

ملتان (آئی این پی) خانیوال میں ڈائریکٹر انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی)اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی،کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے مطابق تھل کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری،

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران ملزم نے خودکو گولی مار کر ہلاک کر لیا، ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی ماری،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دو ہفتے قبل خانیوال میں ڈائریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔۔۔۔

close