عمران خان نے زمان پارک سے کہاں منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا؟

لاہور (آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی بنی گالہ رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہو جائیں گے، ان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،

بنی گالہ میں 2 خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کیے گئے ہیں جن کی کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، نجی سکیورٹی کمپنی کی مزید نفری سابق وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر تعینات کی جائے گی۔۔۔۔

close