اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور اور گن مین کو اسلام آباد سے شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتارکر لیا گیا، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کو سب انسپکٹر ندیم مغل نے بتایاکہ پکٹ بری امام کالونی روڈپر 27جنوری کی رات 11بجکر55منٹ پر ناکہ زن ہوکر چیکنگ پڑتال جاری تھی کہ اس دوران دواافراد شلوارقمیض میں ملبوس جن کے
ہاتھ میں بریف کیس برنگ براؤن تھا، پیدل آرہے تھے جن کومشکوک جانتے ہوئے روک کر بعددریافت نام وپتہ محمدزمان ولدقربان حسین سکنہ نت ہاؤس ڈاک خانہ خاص تحصیل وضلع گجرات ،محمداجمل ولدمحمدیونس سکنہ نت ہاؤس ڈاک خانہ خاص تحصیل وضلع گجرات بتلائے، محمدزمان کے ہاتھ میں موجودبریف کیس پرسٹیکرڈپلومیٹ لکھاہواتھاجس کوکھول کرچیک کرنے پرلکڑی کوپلاسٹک کوٹیڈ باکس موجود پایا گیا جس کومزید بذریعہ تفتیشی بیگ کھول کر
چیک کرنے پر تین عددبوتل شراب ازقسم ولائیتی جس پرانگریزی میں Mouton Cadet Baron philippe De Roth Child2016bordeauxتحریر پایاگیا جواس بابت کوئی پرمٹ واجازت نامہ پیش نہیں کرسکے ، ، ملزم محمد اجمل نے ہفتہ کے روزسب ڈویژنل مجسٹریٹ اسلام آباد انیل سعید کی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164کے تحت اپنے ہاتھو ں سے لکھا ہوا بیان قلمبند کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ گزشتہ سولہ سال سے سے بطورڈرائیور ڈیوٹی کر رہا ہوں۔
ان کے حکم پر 24 جنوری کوانکے گن مین محمد زمان کے ہمراہ تقریبا ایک بجے دوپہر لاہور سے اسلام آباد فہیم نامی شخص سے پنجاب ہاس اسلام آباد میں ملاقات کرنے پہنچا ،میرے ذمہ فہیم کو ایک شاپر دینا اور بریف کیس لینا تھا،مجھے علم نہیں تھا کہ اس بریف کیس میں کیا ہے؟جب ہم لوگ واپس آ رہے تھے تو پولیس نے ہمیں روکا اور تلاشی پر اس بیگ میں سے تین شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
مجھے اس بات کا تو علم تھا کہ فہیم چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا ہے اور انکے مختلف معاملات جس میں پیسوں کا لین دین، مختلف قسم کی پارٹیوں کا انتظام اور لڑکیوں کے بندوبست وغیرہ کو دیکھتا ہے اور اسی لئے اسکو پنجاب ہائوس میں ملازمت بھی دی گئی ہے اسی طرح چوہدری پرویز الہی کی پرائیویٹ پارٹیوں کی منیجمنٹ جو کہ ان کی رہائش گاہ ایف ایٹ تھری میں ہوتی رہتی ہے۔
چند دیگر افراد جن کے نام عاصم چیمہ جو کہ پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے اور ارشاد اللہ جو کہ گجرات کا رہائشی ہے ، ان پارٹیوں کے لیے پیسوں کے معاملات اور رہائش گاہ کے دیگر اخراجات کا نظام چلاتے ہیں، مگر میں اس بات سے لاعلم تھا کہ مجھے بھی اسی کام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،میں تو بس اپنی ڈیوٹی کرنے آیا تھا،ان شراب کی بوتلوں کا کا مجھ سے مزید کوئی تعلق نہ ہے ،بلکہ میں یہ چوہدری پرویز الہی صاحب کے لئے لے کر جارہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں