مریم نواز کے طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی

اسلام آباد (پی این آئی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی طبیعت کی اچانک خرابی تھی۔ مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں بتایاکہ مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی طبیعت کی اچانک خرابی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایاکہ

جسے فوری طبی امداد کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی ایئرلائن کی پرواز میں اکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ہمراہ سفر کیا ۔مریم نواز کے ہمراہ آنے والے تمام رہنما بھی اکانومی کلاس میں بیٹھے ۔ اس موقع پر جہاز کے عملے اورعام مسافروں نے مریم نواز کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں