فواد چوہدری کی گرفتاری پر اہلیہ حبا فواد کا ردعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) فواد چودھری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاگیا وہ ایسے حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔عدلیہ سے گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ اہلیہ فوادچودھری حبا فوادنے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سویرے فوادچودھری کو گرفتار کیاگیا۔ ہماری گاڑی کی چابی دور پھینک دی گئی،میں فوادچودھری کی گرفتاری پر پریشان ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو مجرم کی طرح کینٹ کچری

پیش کیاجارہاہے۔ فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیاگیا۔کیاکسی شہری کے ساتھ ایسا سلوک کیاجاسکتاہے؟عدلیہ سمیت تمام ادارے فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لیں۔ فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیاگیا۔فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے۔فوادچودھری وکیل اور سیاست دان ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ فوادچودھری کا واٹس ایپ کھلا ہے ، کسی کے ہاتھ میں ہے۔

میرا فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔فوادچودھری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیاد ت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فوادچودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاگیا ۔یہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں ،ہم ن لیگ یا کوئی اورجماعت نہیں کہ خاموش رہیں گے۔

close