فواد چوہدری کی گرفتاری کس آئینی ادارے کی درخواست پر عمل میں آئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا ۔۔۔ فواد چوہدری پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد نے کہا کہ جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔ متن کے مطابق فواد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت میں شامل لوگوں کوان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔ ایف آئی آر میں یہ بھی تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا ہے الیکشن کمیشن، ان کے ممبران، ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں۔۔۔۔۔

close