پاکستان پھر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا، عوام میں خوف و ہراس

گوادر (پی این آئی) پاکستان پھر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز کے دوران ایک مرتبہ پھر ملک کے کچھ علاقے زلزلے سے لرز گئے۔بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب کو گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کی تفصیلات تاحال معلوم نہ ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close