حکومت کا توانائی بچت اقدام، ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے توانائی بچت اقدام کے باعث پیر کو پاکستان کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔بجلی کی اس بد ترین بندش نے عوام میں ہیجانی صورتحال پیدا کردی ہے جبکہ کئی گھنٹوں سے مسلسل انڈسٹری بند ہونے سے معیشت کو بھی زور دار دھچکا لگا ہے ۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پورے ملک میں ایندھن کو بچانے کے لیے رات بھر کم استعمال کے اوقات میں بجلی بند کر دی گئی، حکام نے بتایا کہ تکنیکی ماہرین پورے ملک میں ایک ساتھ بجلی کی بحالی یقینی نہیں بنا سکتے ۔ واضح رہے کہ صبح ساڑھے 7 بجے بریک ڈاؤن ہوا اور ابھی تک لوگ بجلی سے محروم ، دن بھر لوگوں نے بجلی کےبغیر گزارا ، اس دوران پشاورسے وارسک ڈیم سے بجلی بحالی کی ایک کوشش ناکام بھی ہوئی۔ دن میں ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ پورے ملک میں ایک یونٹ بجلی بھی نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close