اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو مزید سرپرائز دینے کی تیاری کر لی ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق وفاق نے پی ٹی آئی کے مزید 30 ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اتحادی حکومت نے قومی اسمبلی کا 20 جنوری کو ہونے والا اجلاس 27جنوری کو طلب کیا ہے ، جب کہ آئندہ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے مزید ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پروزیز اشرف جلد ہی پی ٹی آئی کے مزید 30ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے ۔واضح رہے کہ ایک روز قبل راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کا استعفیٰ منظو رکیا تھا ، راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اہم اراکین اسمبلی کو شارٹ لسٹ کیا اور پھر ان کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے جن میں ، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، شیخ رشید اور ان کے بھتیجا شیخ راشد بھی شامل ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں