دنیا پور(آئی این پی )زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہو گئے۔زمین پر قبضے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ نواحی چک نمبر 34-ایم میں پیش آیا، دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔فائرنگ سے ہلاکتوں پر ڈی پی او را محمد نعیم شاہد نے نوٹس لے لیا ملوث ملزمان اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،
انہوں نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں