لاہور(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاسکتا ہے۔ ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ مشکوک لین دین ہوئی جس کا پرویز الٰہی حکومت سے بڑا واضح تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تب تک پرویزالٰہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔اس حوالے سے ماہرِ قانون سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کسی کو روکنے کیلئے ای سی ایل ایک انتظامی طریقہ ہے، اس کا کوئی قانونی تصور نہیں، اگر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو پرویز الٰہی اسے عدالت میں چیلنج کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں