پنجاب کی سیاست میں نمبر گیم تبدیل، عمران خان نے بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزادایم پی اے بلال وڑائچ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، آنے والے دنوں میں اہم فیصلہ ہوگا اور ہم سب کامیاب ہوں گے، ہمارا وکٹری ٹارگٹ زیادہ دور نہیں ہے۔

 

 

انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان کو ڈرایا جارہا ہے کہ عمران خان پر ریڈ لائن لگا دی ہے، ہمارے اتحادیوں کو دھمکیاں دی گئیں، ہمارے لوگوں کو کہا گیا ن لیگ میں جائیں، اللہ کے بعد قوم کے وارث پاکستان کے عوام ہیں، کسی پر ریڈلائن عوام ڈال سکتی ہے اور کوئی نہیں ڈال سکتا، جس میں بھی یہ رعونت اور تکبر ہے کہ ہم نے ریڈلائن ڈال دی ہے ، ان کو سیاسی عقل شعور نہیں اور انہوں نے تاریخ نہیں پڑھی ، جس نے تاریخ پڑھی ہوتی ہے وہ کبھی احمقانہ بات نہیں کرتا،کسی پر ریڈ لائن ڈالنے کا فیصلہ صرف عوام کرسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں