اسلام آباد(آئی این پی)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود حکومت نے 165لگژری گاڑیوں کی بکنگ اور ان کے لیے ایل سیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا،نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کی پابندی میں نرمی کا عندیہ دے دیا گیا ہے،ذرائع وزرات صحت کا کہنا تھا کہ 165لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کا گرین سگنل دے دیا گیا،
لگژری گاڑیوں کی قیمت 5کروڑ کے لگ بھگ ہے،ذرائع کے مطابق لگژری گاڑیوں کی بکنگ جنوری اور ڈلیوری مارچ میں ہوگی، پہلے مرحلے میں 65اور دوسرے مرحلے میں 100گاڑیوں کی بکنگ کی گئی ہے،دوسری جانب مقامی کار مینو فیکچررز کو خام مال کی ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں تین بڑی کار مینو فیکچررز نے اپنی پیداوار بند کر رکھی ہے،ایل سیز کے لیے پریشان مقامی کار مینو فیکچررز نے متعلقہ وزارتوں اور وزیر اعظم سے ایل سیز کھولنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں