اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے اتحاد تنظیم المدارس کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وفد میں 5 وفاق المدارس کے سربراہان اور عہدیدار شامل تھے۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، ساجد میر اور دیگر علما کرام شریک ہوئے،
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا، دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا گیا۔ ملاقات کے دوران علما کرام سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بھی بات چیت ہوئی، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے علمائے کرام کیلئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں