اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں پھر شروع ہو گئیں

اسلام آباد ( پی این آئی ) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع، الیکشن کمیشن کی جانب ریٹرننگ افسران کو چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز تمام ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیے گئے۔بیلٹ پیپرزڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آراوز کے حوالے کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب ریٹرننگ افسران کو چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب حکومت اور الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کر رکھی ہے جبکہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کے جانے کیخلاف تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔خیال رہے کہ قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھجوادیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اس بل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔ایوان صدر کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close