پاکستان شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

پشاور (پی این آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سوات، مینگورہ ، چارسدہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

 

 

زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 اعشاریہ 2 اور اس کی گہرائی 179 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا تاہم زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہیں، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ 29 نومبر 2022ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

 

 

 

قبل ازیں 25 اکتوبر 2022ء کو بھی کئی شہر شدید زلزلے سے لرز گئے، اس وقت صوبہ سندھ کے کئی شہروں سیہون، بھان سید آباد، دادو اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے، زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 4 بتائی گئی۔

close