لاہور (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین فوجی افسروں سمیت کسی میں یہ جرآت نہیں تھی کہ کوئی رعایت حاصل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کرے۔ سیاسی منظر نامے میں زیر بحث سابق وزیر اعظم عمران خان کو این آر او کے حوالے سے سابق چیف جسٹس نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے اینکر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا تحریری جواب دیا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان اپنے یا جہانگیر ترین کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ ثاقب نثار نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال تھے جن کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں