لاہور(آئی این پی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کینیڈا میں روبصحت ہیں۔گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔اب خود مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آیا ہے۔
ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے اسپتال سے اپنی ایک تصویر جاری کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشا اللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا، مزید دعاں کی درخواست ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں