ساہیوال/اسلام آباد(آئی این پی) اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (نون)کے رکن قومی اسمبلی اسمبلی چوہدری اشرف کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایم این اے کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیاجارہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو اراضی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ چارسال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اورعوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن کو استعمال کرنا افسوسناک ہے، مخالفین کودھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے گرفتار رکن قومی اسمبلی محمد اشرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں