تحریک انصاف، ق لیگ کے مذاکرات کا تیسرا دور، نتیجہ کیا رہا؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق )کے درمیان سیٹ ایدجسٹمنٹ پر مذاکرات کا تیسرادور ہفتے کے روز منعقد ہو جس میںپرویز الہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت مثبت رہی، ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پرویزالہی کو 187 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، عدالت کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین ہفتے کی شام پرویز الہی کی لاہور کی رہائشگاہ پر پہنچے۔پی ٹی آئی اراکین نے پرویز الہی، مونس الہی اور حسین الہی سے ملاقات کی اور انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔دوران ملاقات حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غور اور اس معاملے پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس حوالے سے پرویز الہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت مثبت رہی، ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پرویزالہی کو 187 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، عدالت کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close