پرویز الہیٰ کا وزیر اعلیٰ کا پروٹو کول ختم کرنے، وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے پر پابندی عائد کرنے کی حکمت عملی

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کردیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر پنجاب نئے نوٹیفکیشن میں لکھ دیں گے کہ پرویز الہی اب وزیراعلی نہیں رہے۔نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر پرویز الہی نہ تو وزیراعلی ہاوس جاسکیں گے اور نہ ہی ان کے پاس سی ایم کا پروٹوکول ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں