پرویز الہی ماہرکھلاڑی ہیں وہ کوشش کریں گے کہ ۔۔۔۔۔ کائرہ نے عمران خان کے اعلان کی نئی وضاحت کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ آج ہی توڑ دیں،جو ہفتے بعد اسمبلیاں توڑنی ہیں وہ آج توڑ دیں،لگتا ہے ان کو کوئی فیس سیونگ چاہیے لیکن ہم کوئی کام آئین اور قانون کیخلاف نہیں کریں گے۔عمران خان کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ اِن کی حکومتیں نہیں رہیں گی تو خان صاحب کو پتا لگ جائے گا، پرویز الہی کے پاس واحد آپشن پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنا ہے،

پرویز الہی ماہرکھلاڑی ہیں وہ کوشش کریں گے کہ عمران خان کو کسی بات پر قائل کرسکیں۔انھوں نے کہاکہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ آج ہی توڑ دیں،جو ہفتے بعد اسمبلیاں توڑنی ہیں وہ آج توڑ دیں،لگتا ہے ان کو کوئی فیس سیونگ چاہیے لیکن ہم کوئی کام آئین اور قانون کیخلاف نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close