پشاور میں پی ٹی آئی ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پشاور (پی این آئی) خیبر میں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے آصف خان کے 5 ساتھیوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ خزانہ میں چند روز قبل پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان اور ایس ایچ او اعجاز خان کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ایم پی اے کے 5 ساتھیوں نے اقدام قتل کے ملزم کی گرفتاری کے موقع پر کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی۔ اس دوران اشتہاری ملزم فرار ہوگیا جس پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close